کراچی: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کوقتل کردیا

Published On 26 June,2021 06:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں دہرے قتل کی واردات ہوئی، شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کوقتل کردیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مرنے والوں میں ماں بیٹی شامل ہیں،لاشوں کی شناخت کوثر اور رمشا کے ناموں سے ہوئی، مقتولین کو رمشا کے شوہر اسحاق نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے عینی شاہد کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا،مختلف بیانات کے مطابق مقتولہ کا شوہر اسحاق رمشا کو غیر مردوں سے ملنے سے منع کرتا تھا۔
 

Advertisement