ڈسکہ: (دنیا نیوز) تھانہ بمبانوالہ کا ایس ایچ او اور پولیس اہلکار حیوان بن گئے، میترانوالی میں خواتین پر سرعام تشدد کیا اور مبینہ طور پر دو گھنٹے حبس بیجا میں رکھ کر چھوڑا۔
تھانہ بمبانوالہ کے ایس ایچ او اشرف گجر اور پولیی اہلکاران توقیر اے ایس آئی، شمریز خان اے ایس آئی اور طارق خان ڈرائیور نے بربریت کی بد ترین مثال قائم کرتے ھوئے میترانوالی میں مہمان آئی خواتین سمیت تین خواتین خالدہ بی بی، ساجدہ بی بی اور خدیجہ بی بی پر سرعام بدترین تشدد کرتے ہوئے دو گھنٹے حبس بیجا میں رکھا جہاں خواتین کو مسلسل ہراساں کیا جاتا رہا۔
مبینہ طور پر ایس ایچ او نے پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے دوسری پارٹی سے رشوت لے کر افسران بالا سے ساز باز کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مظلوم خواتین کے پلاٹ کی دیوار بھی گرا دی۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او بمبانوالہ کس بیہمانہ طریقہ سے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ھے۔