پشاور میں کارروائی کے دوران 5 کلو چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

Published On 28 June,2021 11:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز پولیس نے پشاور میں کارروائی کے دوران کار سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق پشاور کے ناردرن بائی پاس روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک مشکوک کار کو روکا گیا، کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے خلاف ایکسائز پولیس اسٹیشن میں انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement