پشاور: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر جرگہ میں فائرنگ کر کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پلاٹ تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا، فریق اول حیدر آفریدی اور دوم اصغر آفریدی کے مابین جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فریق اول سے تین اور فریق دوم سے دو افراد چل بسے، ایک شدید زخمی ہے۔ جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔