کراچی: ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 30 June,2021 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت فائرنگ کرکے 4 شہریوں کو زخمی کیا تھا۔

واردات کا مقدمہ صداقت حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا ملزم کو ضابطہ کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement