لاہور: سمن آباد سے جعلی ڈولفن پولیس اہلکار گرفتار

Published On 30 June,2021 09:24 am

لاہور (روزنامہ دنیا) سمن آباد ڈولفن سکواڈ نے جعلی ڈولفن پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران شک پڑنے پر مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا تو ملزم نے اپنی شناخت بطور ڈولفن اہلکار کرائی۔ملزم نے ڈولفن کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ مزید پوچھ گچھ کرنے پر ملزم نے سچ بتا دیا جسکے بعد ڈولفن فورس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ،سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم ذیشان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سمن آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement