کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سمن آباد بلاک 18 میں دو موٹرسائیکل سواروں نے شہریوں کولوٹ لیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، سمن آباد بلاک 18 میں اسٹریٹ میں شہری لٹ گئے، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔
واردات کے دوران گلی میں موجود پانچ افراد مدد کی بجائے ملزمان سے ڈر کر کھڑے رہے، ملزمان منٹوں میں لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔