کراچی: کسٹم انفورسمنٹ کی کارروائیاں، 1 ارب 27 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

Published On 30 June,2021 07:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک ماہ کے دوران کسٹم انفورسمنٹ نے 7 مختلف کارروائیاں میں 165 کلو منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،منشیات کی مالیت 1 ارب 27 کروڑ روپےسے زائد بتائی جاتی ہے۔

کراچی میں کسٹم انفورسمنٹ نے شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائیوں کے دوران 165 کلو منیشات برآمد کر لی،

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محمد ثاقف سعید کا کہنا ہے کہ چھاپے کیٹی بندر، موچکو اور لائنز ایریا کے علاقوں میں مارے گئے، چھاپوں میں ملنے والی کرسٹل، ہیروین اور ہیشیش کی مالیت 1 ارب 27 کروڑ روپےسے زائد کی ہے۔

کلیکٹر کسٹمز نے کہا کہ ہر کیس کی تفتیش بریک بینی سے کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز عمر شفیق کہتے ہیں برآمد ہونے والی منشیات کسٹمز وئیر ہاوُس منتقل کردی ہے، پولیس نے کسٹم کے افسر پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جس کی شکایات کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم کی مزید نفری سرحدی علاقوں پر تعینات کی جارہی ہےتاکہ مزید کارروائیاں تیز کی جا سکیں۔
 

Advertisement