بہاولپور: طلاق کے رنج پر خاتون نے شوہر اور نند کو قتل کر دیا

Published On 01 July,2021 12:01 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں طلاق دینے کے رنج میں خاتون نے اپنے شوہر اور نند کو بے دردی کیساتھ قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتولین کی لاشوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

یہ افسوسناک واقع بہاولپور کی بستی گاڈراں میں اسوقت پیش آیا جب مقتول محمد قدیر اپنی بہن مقتولہ ساجدہ بی بی اور والدہ کیساتھ گھر میں سو رہا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ساجدہ بی بی اپنی ماں کی آنکھوں کے آپریشن کے بعد اسکی عیادت کے لئے گھر آئی تھی۔ ملزمہ کلثوم بی بی کا اپنے شوہر قدیر سے آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور شوہر نے تنگ آکر 1 روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

ملزمہ کو اس طلاق میں اپنی نند کے ملوث ہونے کا رنج تھا، اس نے کسی کے وار کر کے اپنے شوہر اور نند کو بے دردی کیساتھ قتل کردیا جبکہ اسکی ساس نے کمرہ بند کرکے اپنی جان بچائی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
 

Advertisement