بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل سم اور ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام کےمطابق ملزمان سادہ لوح افراد کے بائیومیٹرک تصدیق کے نام پر موبائل سم نکلواتے اور ان کے اکاونٹ سے رقوم نکلواتے تھے، جعلساز لوگوں کو احساس کفالت پروگرام سمیت دیگر مالی امدادی پروگرام کے جعلی میسج کرکے لوٹتے تھے۔
گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔