محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 01 July,2021 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں نجی سکولوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سرونگ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صرف گورنمنٹ سکولوں کو گرمی کی چھٹیاں دی ہے۔ سرونگ سکولز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 301، سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 674، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 68، بلوچستان میں 27 ہزار 178، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138، اسلام آباد میں 82 ہزار 706 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 145 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 844 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 755، سندھ میں 5 ہزار 464، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 309، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 583 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement