فیصل آباد: (دنیا نیوز) گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پرتشدد کر کے قتل کردیاگیا،لاش پنکھے سے لٹکادی گئی۔
جڑانوالہ کی رہائشی 16 سالہ سویراتھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ایوب کالونی میں واقع شیخ سلمان کے گھر پر 8 ماہ سے کام کر رہی تھی، گزشتہ رات گھر کے مالکان نے مقتولہ کے والدین کو اس کی بیماری سے متعلق فون کرکے آگاہ کیا۔
والدین بچی سے ملنے آئے تو وہاں سویرا کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ ورثاء نے الزام لگایا کہ اس قبل بھی مالکان کی جانب سے سویرا پر تشدد کیا گیا۔ گھر کے مالکان نے قتل کے بعد خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔