کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

Published On 02 July,2021 02:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے سرجانی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر اسد خان عرف عمر کو گرفتار کیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم نے گلہبار میں پی ایس پی کے آفس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملزم نے نیو کراچی میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے آفس پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement