سندھ رینجرز کی کارروائی، بسوں کو لوٹنے والے گروہ کے 7 ملزمان گرفتار

Published On 04 July,2021 02:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے کوٹ سبزل کے قریب کارروائی کرکے ڈرائیور کے ساتھ مل کر بسوں کو لوٹنے والے گروہ سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز نے کوٹ سبزل میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بسوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا ، گروپ سات ملزمان پر مشتمل ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان بس ڈرائیور مدثر ریاض کی مخبری پر پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے آنے والی بس میں سوار مال مویشیوں کے بیوپاریوں سے لوٹ مار کر نے کے لیے تعاقب کر رہے تھے، تعاقب کر نے والے با قی چھ ملزمان کار میں سوار تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، کار، 8عدد موبائل فونز، نقدی اور 2عدد سونے کی چین برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement