پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 06 July,2021 12:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 93 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق نیو ٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے قریب کارروائی کے دوران 93کلوگرام ہیروئن پکڑی گئی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق 93 کلو برآمد کردہ ہیروئن گوادر کے علاقے نیو ٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئی تھی۔

پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
 

Advertisement