کورونا کے باعث شعبہ تعلیم زیادہ متاثر ہوا، اس بار امتحانات ضرور ہونگے: شہرام ترکئی

Published On 06 July,2021 03:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی نے کہا ہے کورونا کے باعث شعبہ تعلیم زیادہ متاثر ہوا، اس بار امتحانات ضرور ہونگے، امتحانات کے بغیر ڈگری کی ویلیو نہیں ہوگی۔

پشاور میں وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت امتحانات ہونگے، 12 جولائی سے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں، امتحانات میں صرف ویکسین لگانے والے اساتذہ ڈیوٹی کرینگے، 80 فیصد اساتذہ نے ویکسین لگائی ہے، رواں مالی سال 95 فیصد بچوں کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو ذہنی طور پر امتحانات کیلئے تیار کریں، ہمیں طلبا کے مستقبل کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، کلاسز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں، اب کلاسز صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوتی ہیں، رواں سال بجٹ میں سکولوں میں بچوں کیلئے فرنیچر کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
 

Advertisement