پشاور میں بی آر ٹی زو بائی سائیکل کو پذیرائی حاصل نہ ہوسکی

Published On 01 July,2021 10:50 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی زو بائی سائیکل کو پذیرائی حاصل نہ ہوسکی، سائیکل کی رجسٹریشن کا عمل رک گیا ہے۔ 4 ماہ میں صرف 200 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی کیساتھ زو بائیسیکل کا منصوبہ تو شروع کیا لیکن اس کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔ پشاور میں زو بائیسیکل کے لیے 360 جدید سائیکلیں منگوائی گئیں۔ پشاور یونیورسٹی سمیت حیات آباد میں 32 سٹیشن قائم کئے گئے، لیکن شہریوں کی جانب سے دلچسپی سامنے نا آئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔

ٹرانس پشاور حکام کے مطابق زو بائیسیکل خصوصی طور پر طلبہ کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، تاہم کورونا وباء کی وجہ سے جہاں دیگر امور متاثر ہوئے، وہیں زو بائیسیکل کی رجسٹریشن میں بھی کمی آئی ہے۔ زو بسائیکل کا افتتاح رواں سال مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا تاہم اب تک صرف 200 افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
 

Advertisement