پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کی تعداد مزید کم ہو گئی۔
پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے 25 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 5 مریض انتہائی نگہداشت اوروینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایچ ڈی یو میں 7 ، کم مقدار آکسیجن پر 13 مریض زیرعلاج ہیں، ہسپتال میں گزشتہ روز کورونا کے ایک مریض کو داخل کیا گیا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 58 بیڈز پرمریض زیر علاج ہیں، آئی سی یو میں 10 مریض داخل ہیں جبکہ 15 مریضوں کو صحتیابی کے بعد فارغ کیا گیا۔