خیبرپختونخوا خواتین اراکین اسمبلی کا بجٹ میں حکومت سے خصوصی اقدامات کا مطالبہ

Published On 10 June,2021 12:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی خواتین نے بھی بجٹ میں حکومت سے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا میں خواتین نے آنے والے بجٹ سے نا امیدی ظاہر کر دی۔ خواتین نے درپیش مسائل کے حل میں حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا ہے جس سے غریب عوام سمیت ہر طبقہ فکر کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، لیکن اس بار خواتین حکومت کے آنے والے بجٹ سے کچھ مطمئن نہیں دکھائی دے رہیں۔ خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو روکنے کے لیےاقدامات نہیں، اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن خواتین کے لیے کوئی بڑا پراجیکٹ مشکل ہی لگتا ہے۔

صوبے میں روزگارسے منسلک خواتین بھی آنے والے بجٹ سے نا امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزگار سے وابستہ خواتین کے لیے ٹیکس میں خصوصی چھوٹ ہونی چاہیئے، بینکوں سے ایسے قرضے جاری کیے جائیں جس میں مارک اپ کم ہو تاکہ باروزگار خواتین بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

کورونا وائرس کے باعث مختلف شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، زراعت و تعمیرات، آٹو موبائل، بیوٹی پارلرز اور دیگر مقامات پر کام کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہیں۔
 

Advertisement