پشاور ڈی آئی خان موٹروے پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے: محمود خان

Published On 29 May,2021 12:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، منصوبے کی فنڈنگ کے لئے تمام دستیاب آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔

پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منصوبے کی منظوری پر اتفاق طے پایا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صوبائی حکومت ہر قیمت پر اس منصوبے پر عملدرآمد کرنا چاہتی ہے، منصوبے کی فنڈنگ کے لئے تمام دستیاب آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔
 

Advertisement