وزیراعظم نے فیصلہ کیا لیپ ٹاپ نہیں دیں گے سکلز سکھائیں گے: عثمان ڈار

Published On 27 May,2021 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے وفاق اور پنجاب میں 10 لاکھ لیپ ٹاک تقسیم کئے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا لیپ ٹاپ نہیں سکلز سکھائیں گے۔

معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کا پہلا سیشن آج مکمل ہوگیا، جن نوجوانوں کو پڑھائی کے بعد روزگار نہیں مل رہا تھا آج اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں، نوجوانوں کی ٹیکنکل ایجوکیشن کے لئے 70 ہزار سے سوا لاکھ خرچ کر رہے ہیں، لیپ ٹاپ سکیم پر 50 ارب روپے خرچ کئے گئے، نوجوانوں کو سکالرز شپ اور کاروبار کے لئے پیسہ دے رہے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں 100 فیصد شفافیت رکھی گئی ہے، ہر سال 20 لاکھ نوجوان تعلم حاصل کر کے مارکیٹ میں آتے ہیں، نئے آنے والے تمام افراد کو نوکری نہیں دی جاسکتی، کوشش ہے 5 لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں، وزیراعظم نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، نوجوانوں کوشش کریں اپنا کاروبار شروع کریں، کمپنیاں بنائیں اور لوگوں کو نوکریاں دیں، نوجوان بزنس پلان لائیں اور کامیاب نوجوان پروگرام وسائل مہیا کریگا، کامیاب جوان پروگرام 20 لاکھ روپے تک کے قرضے دے رہا ہے۔
 

Advertisement