'مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری، فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط موقف اپنایا'

Published On 27 May,2021 03:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے، فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط موقف اپنایا، خطے کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی فضا بحال کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر یو این جنرل اسمبلی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا، مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے، خطے میں ریاستی تنازعات کے حل کیلئے جنرل اسمبلی کی جانب دیکھ رہے ہیں، یو این سیکرٹری جنرل اور صدر فلسطین کے معاملے پر کردار ادا کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر اجلاس بلایا، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی فضا بحال کرنی ہوگی، فلسطین میں امن صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، اس وقت مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال مختلف نہیں، قومی سلامتی کے ایجنڈے پر کشمیر کا مسئلہ 70 سال سے ہے۔
 

Advertisement