پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر مال قلندر لودھی رضا کارانہ طور پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ منظور کرلیا۔
صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے بحیثیت صوبائی وزیر رضاکارانہ طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے بحیثیت صوبائی وزیرقلند لودھی کا استعفٰی منظور کرلیا۔ قلندر لودھی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مال کے طور پر خدمات انجام دیںگے۔ وزیراعلیٰ نے قلندر لودھی کے رضا کارانہ مستعفی ہونے کو سراہا۔