پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پشاورکے پاسپورٹ آفس کے 5 اہلکاروں کو جعلی پاسپورٹ بنانے پر گرفتار کرلیا، ملزمان غیر ملکیوں کو جعلی پاسپورٹ بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران خاتون سمیت پاسپورٹ آفس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، تمام افراد غیر متعلقہ اور غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان اصل شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی تفصیلات چوری کر کے غیرملکیوں کے پاسپورٹ بناتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق شناختی کارڈ کے اصل مالکان کے مطابق انہوں نے کبھی پاسپورٹ نہیں بنوایا، گرفتار ملزموں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔