فیصل آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا پولیس نے ایک مکان سے لاش برآمد کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ چک جھمرہ روڈ کے قریب سے خواجہ سرا کی لاش ملی جسے تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ خواجہ سرا کی شناخت شیخوپورہ کے علی رضا کے نام پر ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا جس کی لاش کافی عرصہ سے خالی پڑے ایک مکان میں صحن میں پڑی ملی۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔