کراچی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان قتل، ملزمان فرار

Published On 26 May,2021 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہر قائد کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان وقاص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی ملیر گولڈن ٹاؤن میں کریانہ کی دکان ہے، مقتول دکان کے باہر پڑوسیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جبکہ تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement