کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چوری، ڈکیتی کی واردتوں میں کمی نہ آ سکی، عائشہ منزل میں قائم کلینک میں مریض بن کر آنے والے ڈاکوؤں نے ڈاکٹر اور شہریوں کو لوٹ لیا۔
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوٹنے والوں میں ایک بزرگ بھی شامل ہے جسے مریض کے روپ میں لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر مریض کا چیک اپ کرنے میں مصروف ہوا تو اُس کے دوسرے ساتھی نے اسلحہ کے زور پر کلینک کے عملہ اور ڈاکٹر کو یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔