فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈاکو جنرل سٹور سے تین لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مراد کالونی میں جنرل سٹور پر دو ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور اسلحے کے زور پر دکان سے تین لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔