خیبر: حساس ادارے کی کارروائی، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا

Published On 21 May,2021 04:17 pm

خیبر: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی اورحساس ادارے نے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب کارروائی کے دوران بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونےوالے بھاری ہتھیار اورگولا بارود برآمد ہوا۔

کھنڈر نما مکان سے ایک ہزار445 کارتوس،7 دستی بم،2 آر پی جی گولے،170 کارتوس،8 آر پی جی فیوز،3 آرٹلری فیوز،روسی ساختہ میزائل ،2 خود ساختہ بم،ایک اینٹی پرسن مائن ،آر پی جی گن اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے ،چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فرار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
 

Advertisement