کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 میں گزشتہ روز ہونے والے دہرے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، مقدمے میں واحد جلبانی کے بیٹے عزیز جلبانی کو نامزد کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 میں گزشتہ روز ہونے والے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ شارع فیصل تھانے میں مقتول جعفر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں واحد جلبانی کے بیٹے عزیز جلبانی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقتول کے بھائی کی درخواست کے مطابق عزیز جلبانی میرے بھائی اور بھابی کے فلیٹ صبح سویرے دو ساتھیوں کے ساتھ پہنچا، عزیز جلبانی نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔
گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے گلستان جوہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ سے جعفر اور اسکی اہلیہ فوزیہ ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔