کراچی: گلستان جوہر میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

Published On 19 May,2021 01:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 میں فلیٹ سے خاتون اور مرد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی فوزیہ اور جعفر کے قتل کے تانے بانے 19 مارچ کو اس فلیٹ میں ہونے والے پولیس مقابلے سے ملتے ہیں جس میں واحد عرف فوجی جلبانی مارا گیا تھا، واحد جلبانی ماضی میں ایڈیشنل ایس یچ او انسپکٹر رحیم شاہ کو شہید کرچکا تھا۔

ہلاک ملزم کے ساتھیوں کو شک تھا کہ مقتول میاں بیوی نے واحد جلبانی کی مخبری کی۔ مقتول میاں بیوی ہلاک کرمنل واحد جلبانی کےسہولت کار بھی تھے۔ دونوں کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان کو موٹرسائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے۔