ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

Published On 18 May,2021 04:11 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس کے مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود میں مبینہ طور پر پولیس مقابلہ ہوا،کسووال روڑ پر دو ڈاکوؤں نے کار سوار آڑھتیوں کو روکنے کی کوشش کی، ڈاکو واردات کر کے موقع فرار ہوئے تو 15 پر کال کی اطلاع دی گئی۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کی تو اس دوران ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، جس کے بعد مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، اس دوران پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement