گوجرہ: پتنگ بازی نے ایک اورجان لے لی، 12 سالہ بچی جاں بحق

Published On 17 May,2021 03:30 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

گوجرہ میں قاتل ڈور نے 12 سالہ عبرش کی جان لے لی، بدقسمت عبرش شاہ کوٹ کی رہائشی تھی جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجرہ آئی تھی۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اکرم کو معطل کردیا، پولیس نے متعدد پتنگ فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا جن سے سینکڑوں چرخیاں اور پتنگ بھی برآمد ہوئی ہیں۔