لاہور میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز

Published On 15 May,2021 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ 40 سال کے افراد بھی اب بغیر رجسٹریشن ویکسینیشن کر وا سکتے ہیں۔

لاہور میں 9 لاکھ سے زائد جبکہ صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر 19 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ نئے آنے والے شہریوں کو آسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ آسٹرا زینیکا کی دوسری خوارک 84 دنوں کے بعد لگائی جائے گی۔

سائنو فام کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کو سائنو فارم ہی کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ ایکسپو سنٹر میں آنے والے شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614، بلوچستان میں 23 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417، اسلام آباد میں 79 ہزار 27 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 248 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 322، سندھ میں 4 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 743، اسلام آباد میں 727، بلوچستان میں 262، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 513 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement