ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سپوتنک ویکسین اتنی ہی قابل بھروسہ ہے جتنی کہ کلاشنکوف رائفل قابل اعتماد تھی۔
روس میں ویکسین سپوتنک فائیو کی منظوری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ہے کہ سپوتنک ویکیسن کے تجربات کے دوران 79.4 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین انتہائی سخت مرحلے میں کم وقت میں بڑی تعداد میں لوگوں میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے، تجربات سے ثابت ہوا کہ یہ کورونا وائرس کے خلاف بڑی حد تک حفاظت کرتی ہے۔