چالیس سے49 سال عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل پیر سے شروع ہوگا

Published On 30 April,2021 08:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چالیس سے اُنچاس سال کی عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔

عالمی سطح پر وائرس پھیلنے کے پیش نظر فورم نے پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کی تعداد اگلے ماہ کی پانچ سے بیس تاریخ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی کے مطابق اگلے ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو ان پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی تفصیلی ہدایات جاری کرے گی۔ اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور رسد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے