اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کے لئے کل سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کے لئے کل سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا، 65 سال اور زائد العمر شہریوں کے لیے واک اِن ویکسینشن پہلے سے ہی جاری ہے، تمام رجسٹرڈ شہری جو 60 سال یا زائد عمر کے ہیں وہ ویکسینشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں، ویکسی نشن سینٹرز اتوار کو بھی کُھلے رہیں گے۔
Starting tomorrow, Sunday, walk in vaccination for those who are between 60 to 64 years old will be started. Walk in for 65 and above has already been open. All those 60 and above who are registered go to your vaccination center and get vaccinated. Vaccination open on sunday also
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 24, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 85 ہزار 542، سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 12 ہزار 140، بلوچستان میں 21 ہزار 477، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247، اسلام آباد میں 72 ہزار 613 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 402 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 86 ہزار 488 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 157 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 897، سندھ میں 4 ہزار 587، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66، اسلام آباد میں 657، بلوچستان میں 230، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 458 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔