کورونا کے تدارک کیلئےکوششیں تیز،چین سےمزید5لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

Published On 22 April,2021 08:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا۔ پاکستان نے چین سے 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ وفاق نے پابندیاں سخت کرنے بارے تجاویز صوبوں کو بھجوا کر ان سے رائے طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

پہلے فیز میں شام چھ تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز کی تجویز ہے۔ پہلے فیز میں شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلائو نہ رکنے پر لاک ڈائون کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔
 

 

Advertisement