کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے تو دوسری جانب ویکسین لگانے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہو گیا۔ گزشتہ روز صرف 158 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 27809 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
کوویڈ 19 ویکسین سیل کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن یہ سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں صرف 158 افراد کو ویکسین لگائی گئی، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 15 ہزار 9 سو 25 کو ویکسین کی پہلی ڈوزجبکہ 10 ہزار 2 سو 42 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔
50 سال سے زائد عمر کے افراد میں 15 سو 51 کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 91 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔ مجموعی طور پر اب تک صوبے میں 27 ہزار 8 سو 9 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔