پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق منگل کے روز 18 ہزار سے زائد طبی عملے اور شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی، اب تک 52 ہزار 282 ہیلتھ ورکرز کو پہلی ڈوز دی جا چکی ہے، 32 ہزار 968 طبی عملے کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہے، ایک لاکھ 18 ہزار 367 شہریوں کو پہلی ڈوز دی جا چکی ہے، 36 ہزار 714 شہری دوسری ڈوز لے چکے ہیں، طبی عملے و شہریوں کو سائنو ویک ویکسین بھی دی جا رہی ہے۔
ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7938 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی، اب تک 746 طبی عملے اور 12 ہزار 688 افراد کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔