لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی اشتعال انگیزی کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں، عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہے او رہمیشہ رہے گی، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے، فلسطین پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک عالمی امن خطرے میں ہے۔