لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں کرپشن، سفارش اور دھاندلی کے ساتھ نمائشی منصوبوں کے ریکارڈ بنے، نمود و نمائش والے منصوبے صوبے کیلئے 'سفید ہاتھی' ثابت ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا، بغیر پلاننگ اور حکمت عملی کے ایسے منصوبے شروع کئے گئے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خزانے پر بوجھ بنے، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا، اُن کی حکومت نے نمائشی منصوبوں کی بجائے عوامی ترجیحات کو سامنے رکھا ہے۔