لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا اب تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔