لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ ادا کی جائے۔ زیادہ بہتر ہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق عید اجتماعات کھلے مقامات پر رکھے جائیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بیمار،بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز عید کے لئے نہ آئیں۔ نماز عید کیلئے گھر سے وضو کرکے جائے نماز ساتھ لائیں۔ نماز عید کا خطبہ مختصر رکھا جائے اور کم از کم دورانیہ میں نماز مکمل کی جائے۔ عید گھر پر منائیں، غیر ضروری سفر سے بچیں۔