پنڈ دادنخان: 4 نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گئے، 3جاں بحق

Published On 15 May,2021 06:40 pm

جہلم: (دنیا نیوز) پنڈدادن خان میں چار نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔ تین جاں بحق ہو گئے ، ایک کو بچا لیا گیا ۔

وکٹوریہ برج ہرن پور کے مقام پر چار نوجوان پکنک منانے گئے تھے۔ دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے۔ مقامی افراد نے نوجوان کو زندہ نکال لیا مگر باقی تین نوجوانوں کو نہ بچایا جا سکا۔ تینوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق کھیوڑہ ڈنڈوت سے تھا۔
 

Advertisement