خانقاہ ڈوگراں: حفاظتی جنگلا نہ ہونے سے وین نہر میں گر گئی، 7 بچوں سمیت 11 جاں بحق

Published On 14 May,2021 10:33 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) خانقاہ ڈوگراں گوجرانوالا روڈ پر حفاظتی جنگلا نہ ہونے کے باعث وین نہر میں گر گئی جس کے باعث 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں گوجرانوالا روڈ پر نہر کنارے حفاظتی جنگلانا ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، خانقاہ ڈوگراں کا تاجر یونس اپنی فیملی کے ساتھ جارہا تھا، جہاں پر مسافر وین نہر میں گر گئی۔ جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ ہریرہ ، 11 سالہ سعد ، 9 سالہ حسن ، 6 سالہ حسین، چاند، افضل، 40 سالہ سعدیہ زوجہ افضل ، 70 سالہ منور بی بی ، 35 سالہ مدیحہ اور 12 سالہ سبحان شامل ہیں- 

Advertisement