لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا وہاں کیسزکم ہیں، ہسپتالوں میں کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، عید پر ہسپتالوں میں طبی عملہ موجود رہے گا، 15مئی کی صبح 6بجےسےٹرانسپورٹ دوبارہ کھلے گی۔
پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے صورتحال میں بہتری آنے لگی، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ہسپتالوں کی صورتحال بہتر ہے، مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔
یاسمین راشد نے بتایا کہ پیر سے بند ہونے والی ٹرانسپورٹ 15 مئی کی صبح 6 بجے دوبارہ کھلے گی۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ عید جیسے تہوار پر بھی فرنٹ لائن ورکرز ہسپتالوں میں کام کریں گے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 18لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں، مزید تین کروڑ سے زیادہ حفاظتی ٹیکے آرڈر کرچکے ہیں۔