سندھ میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی

Published On 08 May,2021 08:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی طرف سے شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔

آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش رہا اور لوگ خریداری کرتے رہے تاہم کچھ خواتین نے آج بھی شاپنگ مکمل نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ کچھ بازاروں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا اور عوام نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

صوبے میں کل سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹیں اور بازار مکمل بند ہوں گے اور ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ حالات تشویشناک حد تک پہنچ چکے ہیں، کورونا کی بدترین صورت حال کے باعث سخت اور مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
 

Advertisement