اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔
سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ عالمی وباء کے خلاف ہم سب کو مل کر یہ جنگ لڑنی ہوگی، ماضی کی طرح اس نئی لہر میں بھی کورونا کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، جانتے ہیں آج سے 16 مئی تک پابندیوں سے عوام کو مشکلات ہونگی، خطے میں کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں وبا سے پیدا صورتحال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی، بھارت میں ہسپتال بھر گئے کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی ہے، کل بھی بھارت میں 4 لاکھ سے زائد کیسز 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان سے آدھی آبادی رکھنے والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچیں، نیپال میں بھی یومیہ کیسزک ی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوئی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ واضح ہے کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، پہلے سے زیادہ خطرہ ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے، جیسے پہلی لہر کا متحد ہو کر مقابلہ کیا آج بھی وہی ضرورت ہے، انشااللہ ہم اس بار بھی کورونا کا اسی طرح مقابلہ کرسکیں گے۔