خانقان ڈوگراں: (دنیا نیوز) خانقاہ ڈوگراں میں وین حادثے میں جاں بحق تمام 11 افراد کی نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا، علاقے کی فضا سوگوار ہے۔
شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں گزشتہ روز گاڑی نہر میں گرنے والے واقعے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 11 افرد کی نماز جنازہ آبائی علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے وقت علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔
قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی افضال چاند اپنی بیوی، والدہ، 4 بچوں، بہن، 2 بھانجوں اور ایک بھانجی کے ہمراہ اپنے قریبی عزیزوں کے گھر عید ملنے کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں خانقاہ ڈوگراں کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی نہر میں جا گری، جس سے 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔